۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نوجوان محقق ایوارڈ

حوزہ/ ادارہ مقصد حسینی ، کشمیری محلہ ، لکھنؤ کے صدر عالی جناب مولانا سید رضا حسین رضوی نے سہ ماہی مقصد حسینی کے مدیر’ عظمت علی ‘کو’ نوجوان محقق ایوارڈ ‘ سے نوازا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز ادارہ مقصد حسینی ، کشمیری محلہ ، لکھنؤ کے صدر عالی جناب مولانا سید رضا حسین رضوی نے سہ ماہی مقصد حسینی کے مدیر’ عظمت علی ‘کو’ نوجوان محقق ایوار ڈ ‘ سے نوازا ۔

مولانا نے اپنے بیان میں، مدیر کے قلمی فعالیت کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا کہ ان کے ۱۰۰؍ سے زائد علمی و ادبی مضامین ملک و بیرون ملک کے مقبول اور کثیر الاشاعت روزنامہ ، رسالہ اور ویب سائٹ پر شائع ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ عظمت علی کے چند کتابچے بھی قابل ذکر ہیں۔ مولانا نے مزید بیان کیا کہ موصوف دو برس سے ادارہ کے علمی و ادبی فعالیت میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے سہ ماہی مقصد حسینی رسالہ کو نہایت بلند درجہ تک پہونچا دیا ہے۔ گذشتہ کئی ایک شمارے نہایت علمی و ادبی رہے ہیں اور اہم بات یہ کہ یہ تمام شمارے خاص اشاعت تھے ۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر ’منجی بشریت‘،محرم نمبر اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ’صدیقہ نمبر‘قابل مطالعہ ہیں۔

مولانا رضا حسین نے عظمت علی کے علمی سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ موصوف ایک علمی و ادبی شخصیت کے طورپر متعارف ہوئے ہیں۔ وہ زبان و ادب پر کافی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اردو زبان کے علاوہ ، انگلش، فارسی ، عربی میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے جہاں اردو زبان میں مضامین تحریر کئے ہیں،وہیں انگریزی میں بھی چند ایک مضامین زیور طبع سے آراستہ ہوئے ہیں ۔ اسی طرح فارسی سے اردو میں بھی کئی ایک مقالات ترجمہ کئے ہیںاور ساتھ ہی چند ایک فارسی شارٹ ویڈیوز کے اردو تراجم شامل ہیں۔

مولانا نے مدیر محترم کے حق میں دعائے کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ ہم سب کو خدمت دین کرنے کی توفیق عنایت فرمائے اور موصوف کے علمی و ادبی سفر میں مزید کامیابی عنایت فرمائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .